سول اسپتال کوئٹہ میں خودکش دھماکے سے 40 افراد جاں بحق، 35 سے زائد زخمی

کوئٹہ: سول اسپتال میں دھماکے اور فائرنگ کے نتیجے میں میڈیا کے نمائندوں اور وکلا سمیت 40 افراد جاں بحق جب کہ 35 سے زائد زخمی ہوگئے۔

کوئٹہ کے سول اسپتال کی ایمرجنسی کے مرکزی دروازے پر اس وقت دھماکا ہوا جب ٹارگٹ کلنگ میں جاں بحق ہونے والے بلوچستان ہائی کورٹ بار کے صدر بلال انور کاسی کی لاش لائی گئی تھی اور اس وقت وہاں وکلا ، میڈیا کے نمائندے اور اہم سرکاری شخصیات بھی موجود تھیں۔ دھماکے کے فوری بعد شدید فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ جس کے نتیجے میں اسپتال میں بھگدڑ مچ گئی۔

اسپتال ذرائع نے دھماکے کے نتیجے میں 40 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ہے جن میں بلوچستان بار کے سابق صدر تاج محمد کاکڑ  سمیت کئی صحافی اور وکلا بھی شامل ہیں جب کہ 35 افراد زخمی ہیں ، زخمیوں کو سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا ہے جہاں کئی زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

تبصرے بند ہیں.