ارجنٹائن: تیسرے روز بھی شاندار مقابلے دیکھنے میں آئے

ڈاکار ریلی میں ڈائیورز تیسرے روز بھی مقابلوں میں مصروف رہے۔

بیونس آئرس:() ارجنٹائین میں جاری ڈاکار ریلی کے تیسرے مرحلے میں اسپین کے نینی روما نے برتری حاصل کر لی۔ انھوں نے مقررہ فاصلہ 58 منٹ اور 52 سیکنڈز میں طے کیا۔ دوسری پوزیشن پر پولینڈ کے ڈرائیور رہے جبکہ تیسرا نمبر جنوبی افریقہ کے لیروئے پولٹر کے پاس رہا۔ موٹر سائیکل کیٹیگری میں اسپین کے جوئن بریڈا بورٹ سب سے آگے رہے۔ انھوں نے مقررہ فاصلہ 56 منٹ اور 44 سکینڈز میں طے کیا۔ طویل اور دشگوار گزار ریس کے سبب بہت ڈرائیورز اور رائیڈرز حادثات کا بھی شکار ہو گئے۔

تبصرے بند ہیں.