اداکار دیو آنند نے 104 فلموں میں لیڈنگ رول کیے

کراچی: بولی ووڈ انڈسٹری میں دیو آنند کی شخصیت انتہائی سحر انگیز سمجھی جاتی تھی وہ نہ صرف بولی ووڈ بلکہ ہالی ووڈ کی فلموں میں بھی اپنی صلاحیتوں کو منوانے میں کامیاب رہے۔ وہ بیک وقت فلم ڈائریکٹر، پروڈیوسر، اداکار اور رائٹر کی حیثیت سے اہم اور منفرد مقام رکھتے تھے، دیو آنند کو بھارتی فلم انڈسٹری میں ہالی ووڈ کے سپر اسٹار گریگری پیک جیسے فنکار سے موازنہ کیا جاتا تھا، 26 ستمبر 1923 کو شکر گڑھ پنجاب پاکستان میں پیدا ہونے والے دیو آنند نے اپنی فنی زندگی میں 114 فلموں میں کام کیا جس میں سے 104 فلموں میں انھوں نے سولو لیڈنگ رول ادا کیے۔انھوں نے دو انگریزی فلموں میں بھی ادکاری کا مظاہرہ کیا، انھوں نے گورنمنٹ کالج لاہور سے انگلش لٹریچر میں بی اے کیا 1946 میں دیو آنند نے ہندو مسلم اتحاد پر’’ہم ایک ہیں‘‘ میں لیڈنگ کردار ادا کیا جب کہ ان کی پہلی فلم’’ ضدی‘‘ تھی جس سے انھیں شہرت ملی۔ انھوں نے 65 سال تک فلموں میں اداکاری کا مظاہرہ کیا، 3 دسمبر2011 کو وہ 88 سال کی عمر میں لندن میں انتقال کرگئے۔

تبصرے بند ہیں.