اداکارہ میرا نے اپنی زندگی پر فلم بنانے پر غور شروع کردیا

لاہور: معروف اداکارہ میرا نے اپنی ہی زندگی پر فلم بنانے پر غور شروع کر دیا، وہ ان دنوں اپنی نجی اور فنی زندگی پر کہانی لکھوانے کے لیے مختلف رائٹروں سے ملاقات کررہی ہیں۔ اس دوران جہاں میرا اپنے گائوں میں گزرے لمحات کا تذکرہ کرتی ہیں تو وہیں فلم انڈسٹری میں آنے اور پھر یہاں گزرے لمحات بارے بھی تفصیلات سے آگاہ کرتی ہیں۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اداکارہ میرا اس فلم میں اپنی نجی اور فنی زندگی سے جڑے تمام سکینڈلز، فلاحی کام اور دیگر کا تذکرہ کرنا چاہتی ہیں۔ وہ اپنی اس فلم کے ذریعے لوگوںکو یہ پیغام دینا چاہتی ہیں کہ انھوں نے کتنی محنت کے بعد یہ کامیابی حاصل کی ہے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اداکارہ میرا اس فلم میں ان کے ساتھ شادی کے دعویداروں، پرستاروں کے حوالے سے بھی دلچسپ معلومات فراہم کرینگی۔ انکاکہنا ہے کہ ان کی فلم حقیقت پرمبنی ہوگی۔

تبصرے بند ہیں.