اداروں نے غیر جانبدار اور شفاف الیکشن کی بنیاد رکھی، شیخ رشید

راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے پنجاب میں ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کی کامیابی کے بعد کہا ہے کہ اداروں نے غیر جانبدارانہ، صاف اور شفاف الیکشن کی بنیاد رکھی۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ ہمیں اللہ کا شکر ادا کرنا چاہیے، جس نے عمران خان کو اتنی بڑی عزت دی اور کامیابی سے نوازا۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اداروں نے غیرجانبدارانہ صاف اور شفاف الیکشن کی بنیاد رکهی۔ہمیں گھٹیا لوگوں سے انتقام نہیں لینا۔ تکبر اور غرور سے دور اور عاجزی سے رہنا ہے۔انہوں نے کہا کہ آج دوپہر 1بجے اپنی رہائشگاہ پراہم پریس کانفرنس کریں گے۔

تبصرے بند ہیں.