کراچی (شوبزڈیسک) اداکار احسن خان نے اپنی اہلیہ فاطمہ احسن کے ساتھ مل کر اپنا کاروبار شروع کر دیا۔ انسٹاگرام پر اپنے بیان میں احس نے بتایا کہ انہوں نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ ”دی ورک بینچ“ کے نام سے کاروبار شروع کیا ہے جس میں وہ انٹیریئر ڈیزائنگ کا کام کریں گے۔انہوں نے بتایا کہ اب تک وہ دو گھروں میں یہ کام کر چکے ہیں جن کی وڈیوز بھی انہوں نے شیئر کردیں ہیں۔ واضح رہے کہ احسن خان کی اہلیہ نے اس حوالے سے تعلیم بھی حاصل کر رکھی ہے جبکہ احسن خان نے بھی اس کام بارے مختلف کورسز کر رکھے ہیں۔ احسن خان ان دنوں ڈرامہ سیریل” بندھے اک ڈور سے“ میں اشنا شاہ اور حنا الطاف کے ہمراہ دکھائی دے رہے ہیں۔
تبصرے بند ہیں.