اثاثہ جات ریفرنس: سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد: احتساب عدالت نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اثاثہ جات ریفرنس میں اسحاق ڈار کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کیے جب کہ عدالت نے تین شریک ملزمان کے خلاف بھی ٹرائل اسحاق ڈار کی گرفتاری تک روک دیا۔ ریفرنس میں شریک ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ بھی اسحاق ڈار کی گرفتاری سے مشروط ہے۔عدالت کا کہنا تھا کہ جب تک اسحاق ڈار کو گرفتار کر کے پیش نہیں کیا جاتا اس وقت تک ریفرنس کی کارروائی آگے نہیں بڑھے گی۔ بعد ازاں عدالت نے سابق وزیرخزانہ کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔

تبصرے بند ہیں.