نئی دہلی:بھارت میں مسلمانوں کو بھی رمضان المبارک کے دوران ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے نشانہ بنایا جانے لگا۔ ریاست اتر پردیش میں ہندو انتہا پسندوں نے ایک مسجد کو شہید کر دیا۔بھارت میں ہندو انتہا پسند ہندو تہواروں کے موقع پر مسلمانوں کے گھروں اور املاک پر حملے کر رہے ہیں۔ گجرات، مدھیہ پردیش اور اتر پردیش میں مسلمانوں کے گھروں اور املاک کو نذر آتش کیا جا رہا ہے۔اتر پردیش میں ہندو انتہا پسندوں نے مسجد کو آگ لگا کر شہید کر دیا۔ شدت پسندوں نے مسجد پر بھی دھاوا بول دیا۔مدھیہ پردیش اور دیگر علاقوں میں پولیس حملہ آوروں کو گرفتار کرنے کے بجائے ہندو انتہا پسندوں کی حمایت کر رہی ہے۔
تبصرے بند ہیں.