اب ورلڈ کپ کے تباہ کن اسپیل کو بھول جاؤ؛ وسیم کا وہاب کو مشورہ

دبئی:  سابق فاسٹ بولر وسیم اکرم نے وہاب ریاض کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اب ورلڈ کپ کے تباہ کن اسپیل سے باہر آجائیں۔

ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ وہاب کے پاس اسپیڈ تو ہے مگر سوئنگ نہیں، انھیں یہ بات ذہن میں رکھنا چاہیے کہ وہ ورلڈ کپ 2015 کے اپنے ایک اوور میں کھوئے ہوئے نہیں رہ سکتے، اگر وہ خود کو پاکستان کے فرسٹ چوائس بولرز میں موجود رکھنا چاہتے ہیں تو انھیں جلد سے جلد اپنے مسائل حل کرنا ہوں گے۔

محمد عامر کے بارے میں وسیم نے کہا کہ اگرچہ انھوں نے اچھی بولنگ کی مگر چند مواقعوں پر ردھم میں دکھائی نہیں دیئے، مجھے یقین ہے کہ وہ چند مزید انٹرنیشنل میچز کھیل کر اپنی پرانی فارم میں واپس آجائیں گے۔

تبصرے بند ہیں.