ہیوسٹن، امریکہ(نیٹ نیوز)اب برقی سرکٹ کو براہِ راست انسانی جلد پر کاڑھنا بہت آسان ہوگیا ہے ۔ اس کا سہرا یونیورسٹی آف ہیوسٹن کے انجینیئروں کے سر جاتا ہے۔جامعہ کے شعبہ میکانکی انجینیئرنگ کے نائب پروفیسر سنجیانگ یو اور بل ڈی کُک نے بالکل نئی قسم کی برقیات پر کام کیا جسے ’جلد پر لکھنا‘ کہا جاسکتا ہے۔ اس میں خاص روشنائی کی مدد سے انسانی جلد پر مختلف اقسام کے سینسر اور سرکٹ کاڑھے جاسکتے ہیں۔نیچر کمیونکیشن میں شائع اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پہنے جانے والے طبی آلات کی ٹٰیکنالوجی ایک بالکل نئے انقلاب سے گزررہی ہے۔ اس طریقے سے دل کی دھڑکن، سانس کی آمدورفت، جسمانی درجہ حرارت اور دیگر اہم معلومات کو بہت درستگی کے ساتھ جمع کرکے مریضوں کے علاج میں بہت مدد ملے گی۔
تبصرے بند ہیں.