ابو ظہبی سے اسرائیل کےلئے پہلی پرواز

ابو ظہبی (فارن ڈیسک )عالمی وبا کورونا وائرس کے دوران متحدہ عرب امارات کی اسرائیل کے لیے پہلی پرواز روانہ کر دی گئی۔اماراتی حکام کے مطابق پرواز انسانی بنیاد پر فلسطین میں کورونا وبا سے نمٹنے کے لیے حفاظتی سامان پہنچانے کے لیے بھیجی گئی جس میں فلسطینی عوام کے لیے طبی امدادی سامان پہنچایا گیا۔ اماراتی حکام کا کہنا ہے کہ انسانی بنیاد پر کارگو فلائٹ 19 مئی کو ابو ظبی سے تل ابیب بھیجی گئی، پرواز میں کوئی مسافر شامل نہیں تھا اور اس میں 14 ٹن سامان پہنچایا گیا۔خیال رہے کہ مصر اور اردن کے سوا کسی عرب ملک کے اسرائیل کے ساتھ سرکاری تعلقات نہیں ہیں۔

تبصرے بند ہیں.