ائیرپورٹ پر مسافروں کو مفت چائے پیش کی جائے گی

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے مختلف کمپنیوں سے اس سلسلے میں ٹینڈرز بھی طلب کرلیے ہیں: سی اے اے

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (پی سی اے اے) نے ملک بھر کے بڑے ائیرپورٹس پر مسافروں کو مفت چائے فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سول ایوی ایشن کےمطابق بین الاقوامی اور ڈومیسٹک پروازوں سے سفر کرنے والے مسافروں کو مفت چائے فراہم کی جائے گی جب کہ ابتدائی مرحلے میں یہ سہولت کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے ائیر پورٹس پر مسافروں کو فراہم کی جائے گی۔

ائیرپورٹ پر مسافروں کو مفت چائے پیش کی جائے گی

ترجمان کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے مختلف کمپنیوں سے اس سلسلے میں ٹینڈرز بھی طلب کرلیے ہیں جب کہ آئندہ 3 سے 4 ہفتوں میں ائیر پورٹس پر مسافروں کے لیے اس سروس کا آغاز کردیا جائے گا۔

تبصرے بند ہیں.