آنے والے دنوں میں کراچی کے حالات بہتر ہونگے، چوہدری نثار

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے خوشخبری دی ہے کہ آنے والے دنوں میں کراچی کے حالات بہتر ہوں گے۔ نئی سلامتی پالیسی پر کام جاری ہے ۔ فریقین کی مشاورت سے آگے بڑھ رہے ہیں۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ نواز حکومت بنے ڈیڑھ ماہ ہوئے نہیں کہ باتیں بننا شروع ہوگئیں ۔۔۔ جو لوگ بارہ سال تک پالیسی نہ بناسکے اُن سے کسی نے کچھ نہیں پوچھا ۔۔ چوہدری نثار نے اپنے دورہ کراچی کو کامیاب قرار دیا اور بولے کہ مستقبل قریب میں حالات میں بہتری آئے گی۔

تبصرے بند ہیں.