نئےولی عہدکی پیدائش،لیگوپارک میں بکھنگم پیلس کاماڈل نصب

لندن : لیگو لینڈ پارک میں نئے ولی عہد کی پیدائش پر بکھنگم پیلس کا لیگوماڈل نصب کردیا جسے دیکھنے کے لئے بڑی تعداد میں لوگ پارک کا رخ کر رہے ہیں۔ ان دنوں برطانیہ میں نئے ولی عہد کی آمد کا چرچا ہے۔ ہرجگہ نئے شہزادے کی خبریں ہیں۔ اسی عوامی دلچسپی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے لیگو پارک وینڈسر نے بکھنگم محل کا لیگو ماڈل پارک میں نصب کر دیا ہے۔ اس لیگو ماڈل میں شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن نئے ولی عہد کے ہمراہ دکھائی دے رہے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.