پارہ چنار میں دو خودکش دھماکے، پچیس افراد جاں بحق

پارہ چنار: پارہ چنار میں دو خودکش دھماکوں میں پچیس افراد جاں بحق اور سو سے زائد زخمی ہو گئے۔ سولہویں روزے کو پارہ چنار میں قیامت ٹوٹ پڑی سارے سیکورٹی انتظامات دھرے کے دھرے رہ گئے،،، دہشت گرد آئے اور بھرے بازار میں بے گناہ انسانوں پر وار کر دیا وقت کا شام چھ بجے،،،لوگ افطارکی تیاری میں تھے مصروف،، کوئی خریداری کر رہا تھا اور کوئی افطار کا سامان لئے گھر جا رہا تھا اور کوئی تھا دعاؤں میں مشغول،، موٹرسائیکل پر سوار دو نوجوان آئے،، موٹرسائیکل چلانے والے کی عمر تھی تقریباً بائیس سال اور پیچھے بیٹھا نوجوان تھا لگ بھگ پندرہ سال کا،، موٹر سائیکل چلانے والے نے پندرہ سالہ ساتھی کو اسکول روڈ پر زیران اڈے کے قریب اتارا اور پھر طوفان کی تیزی سے امام بارگاہ روڈ کی جانب بڑھ گیا،، ابھی چند ہی لمحے گزرے تھے، کہ زور داد دھماکا ہوا،، پھر ایک منٹ بھی نہ گزرا تھا کہ اسکول روڈ پرکھڑے پندرہ سالہ نوجوان نے ہاتھ فضا میں بلند کئے اور پھر دھماکا ہو گیا،، ہرطرف دھویں کے بادل چھا گئے اور افراتفری مچ گئی،، آن کی آن میں دونوں جگہ کتنے ہی زندہ سلامت انسان لاشوں میں بدل گئے،، اطلاع ملی تو امدادی کارکن بھی پہنچے اور علاقے کے لوگ بھی جمع ہوئے،، زخموں سے چور سو سے زائد روزہ داروں کو ایجنسی ہیڈکوارٹر اسپتال پہنچایا گیا،، جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے، کتنے ہی زخمی ایسے ہیں جن کی حالت انتہائی تشویشناک ہے اور وہ زندگی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.