آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس: اسحاق ڈار بری ہوں گے یا نہیں؟ فیصلہ محفوظ

آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار بری ہوں گے یا نہیں؟ احتساب عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔احتساب عدالت اسلام آباد میں اسحاق ڈار و دیگر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس پر سماعت ہوئی جس میں نیب پراسیکیوٹر اور اسحاق ڈار کے وکیل قاضی مصباح نے دلائل مکمل کیے۔دلائل مکمل ہونے پر احتساب عدالت نے ریفرنس پر فیصلہ محفوظ کر لیا اور احتساب عدالت کے جج محمد بشیر 21 اکتوبر کو محفوظ فیصلہ سنائیں گے۔واضح رہے کہ احتساب عدالت نے اس سے قبل اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس داخل دفتر کر دیا تھا۔

تبصرے بند ہیں.