لاہور:
آل پاکستان پیٹرول پمپس ڈیلرز ایسوسی ایشن نے مطالبات پورے نہ ہونے پر ایک بار پھر ہڑتال کا
اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ 25 نومبر بروز جمعرات کو ملک بھر میں پیٹرول پمس بند رہیں گے۔
آل پاکستان پیٹرول پمپس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مرکزی رہنما ماجد انصاری کا کہنا ہے حکومت کی جانب سے مطالبات تسلیم کرنے کی یقین دہانی کی بنیاد پر 5 نومبر کے لیے دی جانے والی ہڑتال کی کال واپس لی تھی۔ تاہم حکومت نے ابھی تک ہمارے مطالبات پر کوئی عمل درآمد نہیں کیا جس کے بعد اب دوبارہ 25 نومبر کو ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ایسوسی ایشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہم مطالبات منظور نہ ہونے پر ہڑتال کا اعلان کررہے ہیں کیوں کہ حکومت 6 فیصد مارجن پر جھوٹی تسلیاں دے رہی ہے۔ جب تک ڈیلر مارجن 6 فیصد نہیں کیا جاتا حکومت سے مذاکرات نہیں ہوں گے۔ترجمان نے بتایا کہ 25 نومبر کو کشمیر، گلگت بلتستان سمیت ملک بھر میں تمام پیٹرول پمپس بند رہیں گے۔
تبصرے بند ہیں.