بچوں کے حقوق پامال، قوانین پر عملدرآمد کا نظام کمزور

پاکستان سمیت دنیا بھر میں 20 نومبر عالمی یوم اطفال کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اس عالمی دن کے موقع پر بچوں کے حقوق کےلیے آوازیں بلند کی جاتی ہیں۔ پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال اور مسائل کی طرح بچوں کے حقوق کےلیے بھی مزید اور بہتر سے بہتر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔پاکستان کا شمار ان ایشیائی ممالک میں ہوتا ہے جہاں بچوں کے حقوق اور مسائل تاحال ٹھوس اقدامات کے منتظر ہیں۔ ملک بھر میں بچوں کے حقوق سے متعلق آگاہی کےلیے حکومتیں اور سول سوسائٹی مل کر اپنا کردار ادا کررہی ہیں۔ اس کے باوجود ملک بھر میں بچوں کے مسائل میں کمی آئی، نہ ہی ان کے حقوق کی پامالیاں رک سکیں۔ جنگیں ہوں یا عالمی وبائیں، دنیا بھر میں آنے والے کسی بھی بحران سے بچے سب سے زیادہ متاثر ہوتے آئے ہیں۔ پاکستان میں بچوں کی صحت، تعلیم و تربیت، تشدد، جنسی استحصال، حقوق کی عدم فراہمی، قوانین بن جانے کے باوجود عملدرآمد نہ ہونے جیسے کئی مسائل جوں کے توں ہیں۔

تبصرے بند ہیں.