Latest National, International, Sports & Business News

آسٹریلیا میں کینگرو کے حملے سے مالک ہلاک

پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے شخص نے جنگلی کینگرو کو گھر میں پال رکھا تھا

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ساؤتھ ویسٹ آسٹریلیا کے شہر  پرتھ میں حملے سے ہلاک ہونے والے شخص  نے  کینگرو کو گھر میں پال رکھا تھا۔

پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ہلاک ہونے والے شخص کے رشتہ دار نے دی جہنوں نے متعلقہ شخص کو اپنے رہائشی مقام پر شدید زخمی حالت میں پایا تھا۔

 اطلاع ملتے ہی پولیس کے ساتھ طبی عملہ بھی موقع پر پہنچ گیا لیکن کینگرو  نے طبی عملے پر بھی حملہ آور ہونے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں پولیس نے اسے گولی مار دی۔

پولیس کے مطابق کینگرو ایمرجنسی رسپانس کرنے والی ٹیم  کے لیے بھی خطرہ بنتا جا رہا تھا جس کی وجہ سے کینگرو کو بھی گولی مارنا پڑی۔

پولیس کے مطابق زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے 77 سالہ شخص موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

واضح رہے پولیس کے مطابق 1936 کے بعد کینگرو کا انسان پر حملہ کرنے کا  یہ پہلا واقعہ ہے اس کے علاوہ قانونی طور پر آسٹریلیا میں کینگرو پالنے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔

تبصرے بند ہیں.