اسلام آباد:شہباز شریف نے کہا ہے کہ آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس آئی سے قومی سلامتی کمیٹی سے متعلق وضاحت جاری کریں۔ کیا آرمی چیف نے قومی سلامتی کونسل کے اجلاس کے منٹس دیکھ کر دستخط کیے؟مسلم لیگ ن کے قائد شہباز شریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فرانسیسی سفیر کو نکالنے پر کہا گیا کہ یورپی یونین ناراض ہو جائے گی۔ اگر اس نے غداری کی ہے تو ثبوت سامنے لایا جائے۔ ہم نے جرم نہیں کیا تو دودھ کا دودھ، پانی کا پانی ہونا چاہیے۔شہباز شریف نے کہا کہ صدر اور وزیراعظم نے آئین کی خلاف ورزی کی، ایسا نہیں ہے کہ ہم شفاف انتخابات نہیں چاہتے، قبل از وقت اور شفاف انتخابات ہمارا مطالبہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ آئین توڑا اور پامال کیا گیا، ہم سب عدلیہ کا احترام کرتے ہیں، تمام وکلا متفقہ رائے رکھتے ہیں کہ اسپیکر نے آئین کی خلاف ورزی کی ہے۔ مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ صدر نے دماغ کا استعمال کیے بغیر سمری آدھے گھنٹے میں پاس کی۔ اگر یہ مسئلہ حل نہ ہوا تو ملک بنانا جمہوریہ بن جائے گا۔ عدالت معاملے کے حل کے لیے فورم تشکیل دے، قومی سلامتی کے نام پر جھوٹ بولا گیا۔
تبصرے بند ہیں.