آدھے کاروبار بغیر ٹیکس سے چل رہے، ملک ڈیفالٹ کا کوئی خطرہ نہیں: عائشہ غوث

وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا نے کہا ہے کہ آدھے کاروبار بغیر کسی ٹیکس سے چل رہے ہیں، پاکستانی ٹیکس پیئرز کو سوچنا چاہئے ملکی معیشت میں ان کا حصہ ہونا چاہئے۔عائشہ غوث پاشا کا کہنا تھا کہ ایف بی آر کو اپنی پالیسی بدلنے کی ضرورت ہے، ایف بی آر کو نئے ٹیکس نادہندگان کو رجسٹر کرنا چاہئے، ملک ڈیفالٹ ہونے کا کوئی اندیشہ نہیں۔وزیر مملکت برائے خزانہ نے کہا کہ حکومت میں آئے تو ڈیفالٹ کے بادل منڈلا رہے تھے، آئی ایم ایف کا پروگرام بند تھا، اب شرع ہو چکا ہے، اس وقت ڈیفالٹ کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔

تبصرے بند ہیں.