اسلام آباد:جسٹس اعجازالاحسن ریمارکس دیے کہ نے ریمارکس دیے کہ آج 4 بجے ووٹنگ کاعمل نہیں ہوگا،حمزہ شہباز کے وزیراعلیٰ بننےپرکسی کواعتراض نہیں،پرویزالہٰی نےحمزہ شہبازکووزیراعلیٰ برقرار رکھنے پرآمادگی ظاہرکردی سپریم کورٹ میں لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل کی سماعت کے دوران پی ٹی آئی نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لیے سات دن کا وقت مانگ لیا لیا۔وزیراعلی پنجاب کے انتخاب سے متعلق تحریک انصاف کی اپیل پر سماعت کے دوران بابر اعوان نے اپوزیشن لیڈر کی جانب سے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ 16 اپریل کو وزیراعلیٰ پنجاب کا الیکشن ہوا، جس میں ایوان میں لڑائی ہوئی۔لڑائی جھگڑے کے بعد پولیس کو ایوان میں طلب کیا گیا۔سپریم کورٹ کے جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیے کہ ہائی کورٹ نے کہا ہے 197 میں سے 25 نکال دیں ، پچیس ووٹ نکالنے کے بعد حمزہ شہباز کا انتخاب درست نہیں رہتا۔
تبصرے بند ہیں.