آئی پی ایل: ممبئی نے چنئی کی فتوحات کا سلسلہ روک دیا

ممبئی / جے پور: آئی پی ایل میں ممبئی انڈینز نے چنئی سپرکنگزکی مسلسل 7 میچز فتوحات کا سلسلہ روک دیا، دھونی الیون کو 60رنز سے شکست ہوگئی۔ اجنکیا راہنے اور ڈریوڈ کی نصف سنچریوں کی بدولت جے پور راجستھان رائلز نے پونے واریئرزکو 5وکٹ سے ہرادیا۔تفصیلات کے مطابق ممبئی میں میزبان انڈینز نے پہلے کھیل کر 5وکٹ پر 139رنز اسکور بورڈ پر جوڑے، ڈیوائن اسمتھ 22 اور سچن ٹنڈولکر15رنز بناکر پویلین واپس ہوگئے، دنیش کارتھک نے 23رنز بنائے، ویسٹ انڈین آل رائونڈر کیرون پولارڈ کا بیٹ اس مرتبہ نہیں چل پایا وہ محض ایک رن بناکر رویندراجڈیجا کا شکار بن گئے، روہت شرما نے 39رنزناٹ آئوٹ بناکر ٹیم کو قابل قدر مجموعے تک رسائی دلائی، ہربھجن سنگھ نے 25کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ان کا بھرپور ساتھ دیا، رویندرا جڈیجا سب سے کامیاب بولر ثابت ہوئے، انھوں نے 29رنز دیکر 3وکٹیں اپنے نام کیں، چنئی کی بیٹنگ لائن 79 پر ڈھیر ہوگئی، یہ موجودہ ایونٹ کا اب تک کا سب سے کم ترین ٹوٹل ہے، اوپنر مائیک ہسی 22 کے بعد رویندرا جڈیجا20 اور کپتان دھونی10رنز کے ساتھ ہی انفرادی اسکورکو دہرے ہندسے تک لے جاسکے ۔

تبصرے بند ہیں.