آئی پی ایل: فکسنگ کے بعد ڈوپنگ کا تنازع سامنے آگیا
نئی دہلی: آئی پی ایل میں فکسنگ کے بعد ڈوپنگ کا تنازع بھی سامنے آگیا، کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے لیفٹ آرم فاسٹ بولر پردیپ سانگوان لیگ کے دوران لیے گئے ڈوپ ٹیسٹ میں ناکام ہوگئے ہیں۔ سانگوان پاکستان کے فاسٹ بولر آصف کے بعد انڈین پریمیئر لیگ کی تاریخ کے دوسرے کرکٹر ہیں جو ڈوپنگ میں ملوث پائے گئے، بی سی سی آئی کے ایک ٹاپ آفیشل کا کہنا ہے کہ رواں سیزن میں دیگر پلیئرز کے ساتھ سانگوان کا بھی ٹیسٹ لیا گیا جس میں ممنوعہ اجزا پائے گئے۔وہ کے کے آر کے ساتھ دہلی کی بھی نمائندگی کرتے اس لیے ان کے بارے میں دہلی اینڈ ڈسٹرکٹس کرکٹ ایسوسی ایشن کو مطلع کردیا گیا ہے، اب بی سیمپل ٹیسٹ کے بعد سانگوان کے بارے میں حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ وہ اب تک 38 فرسٹ کلاس میچز میں 123 ٹیسٹ وکٹیں لے چکے ہیں۔