آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی؛ سری لنکا کا نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 139 رنز کا ہدف
کارڈف: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے چوتھے میچ میں سری لنکن ٹیم نے نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 139 رنز کا ہدف دیا ہے۔ صوفیا گارڈن کارڈف میں کھیلے جانے والے میچ میں سری لنکن کپتان ایجلو میتھیوز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم کمار سنگاکارا کےعلاوہ کوئی بھی بلے باز نیوزی لینڈ کے بالرز کے سامنے نہ ٹھہر سکا اور پوری ٹیم 38ویں اوور میں 138 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، سنگاکارا 68 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے جب کہ تل کارتنے دلشان نے 20 اور تھسارا پریرا نے 15 رنز اسکور کیے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے مچل میکلینگھن نے 43 رنز دے کر 4 سری لنکن بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی جب کہ کیل ملز اور نیتھن میکلوم نے دو ،دو وکٹیں حاصل کیں۔ 139 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کھانے کے وقفے تک نیوزی لینڈ نے 6 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 26 رنز بنا لئے ہیں۔
تبصرے بند ہیں.