آئی سی سی نے ورلڈ ٹی 20 کیلئے مقامات کا اعلان کر د

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے مطابق 2016 میں ہونے والے ورلڈ ٹی 20 کی میزبانی بھارت کرے گا۔

دبئی:) آئی سی سی نے ورلڈ ٹی 20 کیلئے مقامات کا اعلان کر دیا ہے۔ میچز 11 مارچ سے 30 مارچ تک بھارت کے آٹھ مختلف شہروں میں ہوں گے جبکہ فائنل 3اپریل کو کھیلا جائے گا۔ بھارتی بورڈ نے جن شہروں میں ورلڈ ٹی 20 کے میچز کرانے کا فیصلہ کیا ہے ان میں کولکتہ، بنگلور، چنائی، دھرم شامل، موہالی، ناگ پور، ممبئی اور دلی شامل ہیں۔ اعلان کے مطابق میگا ایونٹ کا فائنل ایڈن گارڈ کولکتہ میں کھیلا جائے گا۔ ورلڈ ٹی 20 اگلے برس 11 مارچ سے 3 اپریل تک شیڈول ہے۔

 

تبصرے بند ہیں.