سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے سٹاف لیول معاہدہ نہ ہوا تو سارا بجٹ دھرے کا دھرہ رہ جائے گا۔شیخ رشید نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ 22 ارب ڈالر قرضے کی ادائیگی کیسے ہو گی؟ غریبوں اور تاجروں نے بجٹ مسترد کردیا، بجٹ میں ریونیو ہدف 9200 ارب روپے رکھا گیا وہ کیسے پورا ہو گا؟ انڈسٹری چلے گی نہیں تو ایکسپورٹ بڑھے گی کیسے؟ 9 ہفتے کی حکومت کا یہ گلا گھونٹ بجٹ ہے، جب پاکستانی ہی سرمایہ کاری نہیں کر ے گا تو غیر ملکی سرمایہ کاری خاک آئے گی۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہبازشریف کی تقریر اپنی ناکامی کا اعتراف تھی، کشکول لے کر ساری دنیا میں پھرے خیرات نہیں ملی سیاسی استحکام کے بغیر بجٹ ناکام ہے۔حکومت اور نئی سیاسی جماعت کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ امید ہے 13 اگست سے پہلے یہ اسمبلیاں توڑیں گے تاکہ 60 دن کی بجائے 90 دن میں الیکشن کرائیں، مقبول پارٹی کو دیوار سے لگائیں گے تو عوام کو دیوار چین میں چُن دیں اور 2 کنگ پارٹیاں بنائیں۔
تبصرے بند ہیں.