آئی ایم ایف شرائط پوری کرنے کی تیاریاں، منی بجٹ لانے کا امکان

اسلام آباد:حکومت آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کرنے کیلئے تیار، کھاد، چینی، تمباکو اور ٹیکسٹائل پر نیا ٹیکس لگائے جانے کا امکان ہے۔آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ اجلاس سے قبل آرڈیننس متوقع، ایف بی آر ان لینڈ ریونیو پالیسی ونگ نے منی بجٹ کے خد و خال پر کام جاری کر دیا۔حکومت نے 18 ارب روپے قومی خزانے میں لانے کے لیے اضافی ٹیکس کے اقدامات کرنے کے لیے ایک آرڈیننس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔آئی ایم ایف کو مطمئن کرنے کے لیے مختلف شعبوں میں اضافی ٹیکس لانے پر غور کیا جا رہا ہے جیسا کہ حکومت سگریٹ، تمباکو کی پتیوں اور کھاد وغیرہ پر مزید ٹیکس لگا سکتی ہے۔

تبصرے بند ہیں.