آئی ایم ایف سے کامیاب مذاکرات پر وزیر خزانہ کو مبارکباد

کراچی: صنعتی حلقوں نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ کامیاب مذاکرات پروفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ نامساعد معاشی حالات میں موجودہ حکومت کے پاس آئی ایم ایف سے رجوع کرنے کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں تھا۔ کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر، چیئرمین کا ٹی محمد زبیر چھایا،کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر میاں زاہد حسین ،وائس چیئرمین کاٹی نجم العارفین اور نیاز احمد نے کہا کہ ملک کے جاری معاشی حالات کو بہتر بنانے کے لیے وزیراعظم نواز شریف اور انکی کابینہ پروفیشنل انداز میں حکمت عملی اختیار کرتے ہوئے اپنا بھرپور کردار ادا کررہی ہے، ایس ایم منیر نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ کامیاب ترین مذاکرات سے پاکستان کی جانب سے قسطوں کی ادائیگیاں بہتراندازمیں ہوسکے گی کیونکہ پاکستان کے پاس موجود پانچ ارب ڈالر کے ذخائر موجودتھے جوکہ ملک کے دوماہ کادرآمدی بل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کودرپیش چیلنجوں کو حل کرنے کے لیے موجودہ حکومت کوچاہیے کہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورتی پہلو کو اپنائے تاکہ معاشی مسائل کو حل کیا جاسکے اور برآمدی سرگرمیاں فروغ پاسکے۔کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر میاں زاہد حسین نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف کے پاس بہترین معاشی ٹیم موجودہے جو ملک کی موجودہ معاشی صورتحال سے بخوبی آگاہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف سے قرضوں کے حصول کے کامیاب مذاکرات کے مثبت اثرات نمودارہونگے اور پاکستان کودرپیش مالی مسائل میں کمی رونما ہوگئی۔ کورنگی ایسوسی ایشن کے چیئرمین زبیر چھایا نے کہا کہ قرضوں کے حصول اورانکی ادائیگیوں کا طریقہ کار کا تعین پہلے سے کیا جانا چاہیے تاکہ بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے قرضوں کے بوجھ تلے مسائل بڑھتے نہ چلے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت اور انکی کابینہ پر ملکی تاجرو صنعتکار برادری کو بھرپوراعتماد حاصل ہے اور آئی ایم ایف کے ساتھ کامیاب مذاکرات سے بہترین نتائج برآمد کرنے کے لیے وزیراعظم نوازشریف اور انکی کابینہ انتھک محنت کریگی تاکہ ملک کے موجودہ حالات میں بہتری رونما ہوسکے۔

تبصرے بند ہیں.