آئندہ 3 سالوں میں تجارتی حجم 2ارب ڈالر سالانہ کرنے پراتفاق

پاکستان میں جنوبی کوریا کے سفیر چوئی چونگ جو نے کہا ہے کہ پاکستان اور جنوبی کوریا کے مابین دوطرفہ تجارت بڑھانے کے وسیع مواقع موجود ہیں ، جن سے استفادہ کیا جانا چاہیے، پاک کورین فرینڈ شپ سوسائٹی کے زیر اہتمام ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کورین سفیر نے کہا کہ دونوں ممالک نے آئندہ تین سالوں کے دوران تجارتی حجم دو ارب ڈالر سالانہ کرنے پر اتفاق کیا ہے جوکہ اس وقت ایک ارب 60 کروڑ ڈالر ہے،اس موقع پر پاک کورین فرینڈ شپ سوسائٹی کے صدر سجاد چیمہ نے کہا کہ سوسائٹی دونوں ملکوں کے مابین 30 سالوں سے کثیر الجہتی تعلقات کو فروغ دینے کے لئے کوشاں ہے اور دونوں ممالک کے عوام کو ایک دوسرے کے قریب لانا اور تعاون سے مختلف شعبوں کی نشاندہی کرنا سوسائٹی کا مشن ہے۔

تبصرے بند ہیں.