Latest National, International, Sports & Business News

یکم ستمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

ایچ او بی سی 3 روپے 68 پیسے، ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 23 پیسے، پٹرول 2 روپے 78 پیسے، لائٹ ڈیزل 1 روپیہ 98 پیسے اور مٹی کے تیل میں 2 روپے فی لیٹر کمی ہو گی۔

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) یکم ستمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔ عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 8 ڈالر فی بیرل کمی واقع ہوئی ہے۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 108 سے 100 ڈالر فی بیرل پر آ گئی ہے جس کے بعد پاکستان میں یکم ستمبر سے ایچ او بی سی 3 روپے 68 پیسے، ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 23 پیسے، پٹرول 2 روپے 78 پیسے، لائٹ ڈیزل 1 روپیہ 98 پیسے اور مٹی کے تیل میں 2 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔ –

تبصرے بند ہیں.