ملکی معیشت پر منفی اثرات مرتب ،صرف دو کروڑ ساٹھ لاکھ شیئرز کا کاروبار ممکن ہوسکا
کراچی ( ) ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال کے باعث کراچی سٹاک مارکیٹ بری طرح متاثر ہوئی ہے ۔ کاروبار کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس 585 پوائنٹس تک گر گیا ۔ اسلام آباد میں پاکستان عوامی تحریک اورپاکستان تحریک انصاف کے دھرنوں کے باعث پیدا ہونے والی سیاسی صورتحال نے ملک کی معیشت پر منفی اثرات مرتب کئے ہیں، کراچی سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کے آغاز پر تیزی دیکھنے میں آئی لیکن اس کے بعد مارکیٹ میں مندی کا رجحان غالب آگیا ۔ کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس 585 پوائنٹس تک گرا جس کے باعث انڈیکس 82 ہزار کی نفسیاتی حد سے گر کر 27 ہزار پر آگیا ۔ اس دوران صرف دو کروڑ 60 لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا ۔ بنکنگ کے شعبے میں 20 فیصد اور سیمنٹ کے شعبے میں 22 فیصد کمی دیکھنے میں آئی ۔ سرمایہ کاروں کے مطابق ان شعبوں میں سرمایہ کاری ترقیاتی منصوبوں پر کام شروع ہونے کے مدنظر کی گئی تھی لیکن اب خدشات ہیں کہ ترقیاتی منصوبے شروع نہیں ہوسکیں گے ۔ –
تبصرے بند ہیں.