امریکی صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ چھوٹے کاروباری اداروں کی تیار کردہ مصنوعات کی بیرون ملک فروخت بڑھی ہے ، لیکن اگر کانگریس نے کوئی بروقت اقدام نہ کیا تو یہ معاملہ کھٹائی میں پڑ جائے گا۔
واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر نے یہ بات ہفتہ کو اپنے معمول کے ویکلی خطاب میں کہی۔ انھوں نے کہا کہ اگر کانگریس نے امریکی ایکسپورٹ امپورٹ بینک کے چارٹر کی تجدید نہیں کی تو تقریباً 300000 کاروباری ادارے بین الاقوامی مارکیٹ تک اپنی رسائی کھو دیں گے۔ امریکی مصنوعات کے بیرون ملک فروخت میں فروغ کے سلسلے میں ایگزم بینک انھیں قرضے ، قرضہ جات کی ضمانتیں اور انشورنس فراہم کرتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ قانون سازوں نے اب تک اِن قواعد و ضوابط کی 16 بار تجدید کی ہے ، کیونکہ بینک کام کاج اور تنخواہ کے معاملات میں خود مختار ہے۔ کچھ رپبلکن قانون ساز جنھوں نے ماضی میں بینک کی حمایت کی ، اب اِس بینک کو کاروبار سے علیحدہ کرنے کے خواہاں ہیں۔ صدر اوباما نے کہا کہ اگر کانگریس بروقت اقدام کرنے میں ناکام رہتی ہے ، تو ہزاروں قسم کے چھوٹی سطح کے کاروباروں کو غیر ضروری نقصان پہنچے گا۔ –
تبصرے بند ہیں.