Latest National, International, Sports & Business News

ڈی آئی خان: سڑک کنارے بم دھماکہ، سیکورٹی فورسز کا اہلکار شہید

ڈیرہ اسماعیل خان کلاچی روڈ پر سڑک کنارے بم دھماکے میں سیکورٹی فورسز کا ایک اہلکار شہید اور چار زخمی ہو گئے۔

ڈیرہ اسماعیل خان:سیکورٹی فورسز کا قافلہ حسب معمول ڈیرہ اسماعیل خان سے ٹانک کی طرف جا رہا تھا کہ ہتھالہ کے مقام پر سڑک کے کنارے نصب بم دھماکے میں ایک صوبیدار شہید اور چار اہلکار زخمی ہو گئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق زخمیوں کو سی ایم ایچ ڈیرہ منتقل کر دیا گیا ہے۔ سیکورٹی فورسز نے علاقے کو اپنے گھیرے میں لے لیا ہے۔ پولیس نے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ –

تبصرے بند ہیں.