Latest National, International, Sports & Business News

چلی :فٹبال میچ کے دوران تماشائیوں کا ہنگامہ ،متعدد افراد گرفتار

جھگڑا دونوں ٹیموں کی حمایت کے باعث پیش آیا ،مداخلت کرنے پر تماشائیوں نے پولیس پر بھی حملہ کر دیا

چلی ( ) چلی میں ایک فٹبال میچ میں شائقین اپنی ٹیموں کو سپورٹ کرتے اتنے جذباتی ہوئے کہ غصے میں آپے سے ہی باہر ہو گئے ۔ چلی کے سانتیا نیشنل سٹیڈیم میں فٹبال اے لیگ کے میچ میں شائقین ٹیموں کی حمایت میں بہت زیادہ جذباتی ہو گئے ۔ حریف ٹیموں کے مداحوں کے درمیان اس جھگڑے میں اور بھی شدت آگئی ۔ جھڑپ روکنے کے لیے پولیس نے مداخلت کی تو بدحواس تماشائیوں نے پولیس کو بھی نہیں چھوڑا ۔ دنگا فساد کرنیوالے متعدد افراد کو گرفتارکر لیا گیا ہے ۔ تاہم سانتیاگو کے سپرنٹنڈنٹ نے معاملہ جلد حل کروانے کی کوشش کی ہے ۔ –

تبصرے بند ہیں.