Latest National, International, Sports & Business News

چار سو روپے اضافے سے سونے کی قیمت 51 ہزار روپے تولہ

عالمی منڈی میں اضافےکے باعث ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت چار سو روپے بڑھ گئی۔

کراچی: ( سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی نئی قیمت اکاون ہزار روپے فی تولہ ہو گئی ہے۔ دس گرام سونے کی قیمت تین سو تینتالیس روپے اضافے سے تینتالیس ہزار سات سو چودہ روپے پر پہنچ گئی۔ تین روز میں سونے کے نرخ چودہ سو روپے فی تولہ کم ہوئے ہیں۔ عالمی منڈی میں سونے کی قیمت چار ڈالر اضافے سے بارہ سو سینتیس ڈالر فی اونس پر پہنچ گئی۔ تین روز میں عالمی نرخ اکتیس ڈالر فی اونس بڑھے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.