لاہور:پاکستان سپر لیگ سیزن الیون کے دوسرے میچ میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 14 رنز سے شکست دیدی۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے شامل حسین کی 24 گیندوں پر 52 رنز کی اننگز رائیگاں گئی، کپتان سعود شکیل 33 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔رائلی روسو کو 25 رنز پر حسن علی نے بولڈ کیا، میک ڈرمیٹ بھی 25 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، حسن نواز نے 24 گیندوں پر 19 رنز بنائے، خواجہ نافع 3 رنز بنا کر ایڈم زمپا کا نشانہ بنے، ٹام کرن بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔کراچی کنگز کی جانب سے حسن علی نے 27 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، سلمان علی آغا، ایڈم زیمپا اور معین علی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔قبل ازیں لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں ہونیوالے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سعود شکیل نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کراچی کنگز نے مقررہ 20اوورز کی اننگز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 181 رنز اسکور کیے۔کراچی کنگز کی جانب سے انگلش آل راؤنڈر معین علی نے 29 گیندوں پر چار چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 48 رنز ناٹ آؤٹ بنائے، کپتان ڈیوڈ وارنر نے 35 اور مرزا سعد بیگ نے 30 رنز کی اننگز کھیلیں۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے احمد دانیال نے تین اور الزاری جوزف نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
تبصرے بند ہیں.