Latest National, International, Sports & Business News

پاکستان نے سوا گیارہ کروڑ ڈالر خشک میوہ اور مصالحہ جات پر خرچ کر ڈالے

زرمبادلہ کی کمی کے شکار پاکستان نے رواں مالی سال سوا گیارہ کروڑ ڈالر سے زائد خشک میوہ اور مصالحہ جات دیگر ممالک سے منگوانے پر خرچ دیا۔

اسلام آباد: () وفاقی ادارہ شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے نومبر تک تینتالیس ہزار ٹن خشک میوہ جات درآمد کئے گئے۔ خشک میوہ جات کی درآمد پر تین کروڑ انچاس لاکھ ڈالرز کا زرمبادلہ خرچ ہوا جبکہ سینتس ہزار ٹن مصالحہ جات بھی منگوائے گئے جن پر دو کروڑ 80 لاکھ ڈالر کا زرمبادلہ خرچ ہوا۔ گزشتہ مالی سال پندرہ کروڑ مالیت کا خشک میوہ اور مصالحہ جات درآمد کیا گیا تھا۔

تبصرے بند ہیں.