Latest National, International, Sports & Business News

ویل جیکس کےچھ گیندوں پر6 چھکے

 دبئی میں کھیلی جارہی ٹی 10 کرکٹ کی سیریز میں انگلینڈ کے بیٹسمین ویل جیکس نے صرف 25 گیندوں میں سنچری بنا ڈالی ۔ انہوں نے 30 گیندوں پر 105 رنوں کی انگیز کھیلی، جیک نے اپنی انگیز میں 11 چھکے اور 8 چوکے لگائے، سرے ٹیم کا یہ کھلاڑی ٹی 10 کرکٹ میں سنچری لگانے والا پہلا بلے باز بن گیا ہے.سرے کی طرف سے کھیلتے ہوئے انڈر 19 ٹیم کے بلے باز ویل جیکس نے ایک ہی اوور کی چھ گیندوں میں 6 چھکے لگادیئے، ویل جیکس نے اسٹیفن کے اوور میں یہ کمال دکھایا، یہاں یہ بتادیں کہ اسٹیفن اپنی ٹیم انگلینڈ کے لیے انٹرنیشنل ون ڈے اور ٹی 20 کرکٹ بھی کھیل چکے ہیں.

تبصرے بند ہیں.