Latest National, International, Sports & Business News

ولادیمیر پیوٹن نے ایران پر امریکی حملے کو ‘بے بنیاد اور بلاجواز’ قرار دیدیا

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے ایران پر امریکی حملے کو ‘بے بنیاد اور بلاجواز’ قرار دیدیا۔ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کے بعد ایرانی وزیر خارجہ مدد کے لیے روس پہنچ گئے۔عباس عراقچی نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کی۔امریکی حملے کے بعد کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔ایرانی وزیر خارجہ نے آیت اللہ خامنہ ای کا خط بھی صدر پیوٹن کو پہنچایا۔ خط میں روس سے ڈو مور کا مطالبہ کیا گیا۔روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے ایران کے خلاف اسرائیل اور امریکہ کی حالیہ حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں "بے بنیاد، بلا جواز اور ناجائز” قرار دیا۔ کہا ملاقات موجودہ صورت حال سے نکلنے کا موقع فراہم کرے گی۔دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ عباسی عراقچی نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو خط لکھ دیا۔ اقوام متحدہ سے ایران پر امریکی حملوں کی فوری مذمت کا مطالبہ کیا، کہا اگر ایسا نہ ہوا توعالمی ادارے کی عدم فعالیت سے بحران بڑھنے کا خدشہ ہے۔

تبصرے بند ہیں.