Latest National, International, Sports & Business News

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل نے ماضی کے سارے ریکارڈ توڑ دیے

لارڈز: آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) کے فائنل کی ٹیلی ویژن اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر نشریات نے ماضی کے سارے ویوورشپ ریکارڈ توڑ دیے۔لارڈز کے تاریخی میدان میں 11 سے 14 جون تک کھیلا گیا فائنل سٹار سپورٹس نیٹ ورک پر انڈیا کے بغیر کھیلے گئے ٹیسٹ میچز میں سب سے زیادہ دیکھا جانے والا ٹیسٹ بن گیا۔آفیشل اعداد و شمار کے مطابق ٹی وی پر فائنل کے 2.94 ارب منٹ دیکھے گئے جبکہ بھارت میں یہ فائنل 4 کروڑ 70 لاکھ افراد نے دیکھا۔ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر بھی ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کو 22 کروڑ 50 لاکھ افراد نے دیکھا، یہ تعداد 2023 میں آسٹریلیا اور انڈیا کے درمیان اوول میں کھیلے گئے ٹیسٹ چیمپئن شپ کے دوسرے سائیکل کے فائنل کے برابر ہے جبکہ لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں مجموعی طور پر 1 لاکھ 9 ہزار 227 افراد نے شرکت کی۔آئی سی سی چیئرمین جے شاہ نے فائنل کے اس تعداد میں دیکھے جانے کو ٹیسٹ کرکٹ کی دیرپا مقبولیت قرار دیا۔یاد رہے کہ فائنل میں جنوبی افریقا نے چوتھی اننگز میں ایڈن مارکرم کے شاندار 136 رنز کی بدولت آسٹریلیا کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر 27 برس کوئی آئی سی سی ٹائٹل نام کیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.