Latest National, International, Sports & Business News

نگران وفاقی وزیر فواد حسن فواد کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست مسترد

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نگران وفاقی وزیر فواد حسن فواد کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست مسترد کر دی۔الیکشن کمیشن نے فواد حسن فواد کی بطور نگران وزیر تعیناتی کے خلاف کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ای سی پی نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے وزیر نجکاری کمیشن فواد حسن فواد کو عہدے سے ہٹانے سے متعلق درخواست مسترد کر دی۔الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں کہا کہ فواد حسن فواد نجکاری کے وزیر ہیں، وہ انتخابات پر اثر انداز نہیں ہو سکتے، وہ ماضی میں بھی اہم پوزیشن پر کام کرتے رہے ہیں، درخواست ذاتی رنجش معلوم ہوتی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے فواد حسن فواد کے خلاف درخواست پر سماعت مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے درخواست گزار ایڈووکیٹ سید عزیز الدین کاکاخیل کو نوٹس جاری کیا تھا۔یاد رہے کہ نگران وفاقی وزیر فواد حسن فواد پر سیاسی وابستگی کا الزام تھا۔

تبصرے بند ہیں.