Latest National, International, Sports & Business News

نوجوان بالر نسیم شاہ دی ہنڈریڈ کے دوسرے ایڈیشن سے دستبردار

قومی فاسٹ بولر نسیم شاہ کا کہنا ہے کہ نیدر لینڈز کے خلاف سیریز اور ایشیاکپ میں فرائض کی انجام دہی کے باعث دی ہنڈریڈ کے دوسرے ایڈیشن سے دستبردار ہوگئے۔نوجوان فاسٹ بولر کو حسن علی کی خراب فارم کے باعث نیدر لینڈز کے خلاف سیریز اور ایشیا کپ 2022 کے لیے اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے، نسیم شاہ پہلی بار وائٹ بال فارمیٹ میں گرین شرٹس کی نمائندگی کریں گے۔اس سے قبل فاسٹ بولر ٹیسٹ فارمیٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں، انہوں نے 13 ٹیسٹ میچز میں 33 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں۔پاکستان کے دو کھلاڑی محمد حسنین اور وہاب ریاض بھی ٹورنامنٹ میں بالترتیب اوول انوینسیبلز اور ناردرن سپر چارجرز کے لیے کھیلیں گے۔

تبصرے بند ہیں.