Latest National, International, Sports & Business News

میتھیو ہیڈن ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے قومی ٹیم کے مینٹور مقرر

قومی ٹیم نیوزی لینڈ میں سہ فریقی سیریز کھیلنے کے بعد 15 اکتوبر کو آسٹریلیا پہنچے گی جہاں برسبین میں میتھیو ہیڈن قومی کرکٹ ٹیم کو جوائن کریں گے۔

آسٹریلیا کے سابق کھلاڑی اس سے قبل آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 میں بھی قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ کام کر چکے ہیں۔

چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا کہنا ہے میں میتھیو ہیڈن کو ایک مرتبہ پھر پاکستان کرکٹ ٹیم میں خوش آمدید کہتا ہوں، آسٹریلوی کنڈیشنز اور کھیل سے متعلق ان کا علم قومی کھلاڑیوں کے لیے بہت مفید ثابت ہو گا۔

میتھیو ہیڈن کا کہنا ہے میں پاکستان کرکٹ ٹیم کو دوبارہ جوائن کرنے پر بہت پرجوش ہوں، ایشیا کپ میں پاکستان کی شاندار کارکردگی کو فالو کر رہا ہوں۔

تبصرے بند ہیں.