چیف ایگزیکٹیو ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی ایس ایم منیر نے کہا ہے کہ ملک کے موجودہ حالات میں برآمدات دوگنی نہیں بلکہ کم ہو گئی ہے۔
لاہور: (ویب ڈیسک،) ایس ایم منیر نے ان خیالات کا اظہار سائٹ ایسوسی ایشن کے دورے کے موقع پر صنعتکاروں سے بات کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملکی معاشی ترقی کے لئے ضروری ہے کہ کاروباری طبقہ اکٹھا ہو جائے وگرنہ مسائل انہیں کچل ڈالیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد صورتحال نے ایک سال کے دوران بہتر ہونے والی معیشت کا رخ موڑ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صورتحال سے برآمدات کم ہو رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ توانائی کی قلت پورے ملک کا مسئلہ ہے لیکن کراچی میں پہلے امن وامان کا مسئلہ تھا جسے ٹھیک کیا گیا لیکن اب ٹینکر مافیا سرگرم ہے ۔ شہر کو بدستور وہی پانی مل رہا ہے لیکن صنعتوں کو پانی خریدنا پڑ رہا ہے۔ ایس ایم منیر نے کہا کہ سیلز ٹیکس ریٹرن روک کر ایف بی آر بھی ملکی برآمدات کم کر رہا ہے۔ بجٹ میں تیس ستمبر تک سیلز ٹیکس کے تمام ریٹرن کی واپسی کا اعلان کیا گیا تھا لیکن جس سست روی سے ایف بی آر کام کر رہا ہے۔ محسوس ہوتا ہے کہ یہ کام نہیں ہو سکے گا۔ ایس ایم منیر نے کہا کہ ایسے حالات میں ملکی برآمدات میں اضافہ نہیں بلکہ کمی ہو گی۔ –
تبصرے بند ہیں.