ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری سے جاتی سردی ایک بار پھر تھم گئی۔
راولپنڈی، اسلام آباد، جہلم، اٹک، چکوال، لاہور، گجرانوالہ، منڈی بہاؤ الدین، ملتان، بھکر، جہانیاں، مظفر گڑھ، پشاور، سوات، کراچی، حب، چمن، ژوب، قلات، چترال، غدر، ایبٹ آباد، ہری پور، مانسہرہ، ڈیرہ غازی خان اور کوہ سلیمان کے پہاڑوں سمیت ملک کے متعدد شہروں میں کہیں ہلکی اور کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش جب کہ پہاڑوں پر برف باری ریکارڈ کی گئی۔ بارش کے باعث کئی شہروں میں موسم خوشگوار ہو گیا جب کہ پنجاب اور بالائی علاقوں میں جاتی سردی تھم گئی اور گرم کپڑے اور لحاف ایک بار پھر باہر نکل آئے۔
تبصرے بند ہیں.