Latest National, International, Sports & Business News

متحدہ قومی موومنٹ سندھ اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کا حصہ بننے کو تیار

پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے درمیان مذاکرات کے بعد متحدہ قومی موومنٹ چار سال بعد سندھ اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کا حصہ بننے کو تیار ہو گئی۔ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی میں قائمہ کمیٹیوں کے لیےمشاورت جاری ہے، متحدہ قومی موومنٹ کو سندھ اسمبلی میں چار قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ ملنے کا امکان ہے۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی وجہ سے ایم کیو ایم بھی گزشتہ 4 برس میں سندھ اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کا حصہ نہیں بنی، سندھ اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں بھی اپوزیشن جماعتوں کی نمائندگی نہیں ہے۔

تبصرے بند ہیں.