لاہور ٹریفک پولیس اکمل برادران کے پیچھے پڑ گئی۔ عمر اکمل کے جھگڑے کے بعد کامران اکمل کا دوران ڈرائیونگ موبائل فون سننے پر چالان ہو گیا۔
لاہور: (لگتا کہ ٹریفک پولیس اکمل برادران کے پیچھے پڑ گئی ہے۔ کلمہ چوک پر دوران ڈرائیونگ موبائل فون سننے پر ٹریفک وارڈن نے کامران اکمل کا 500 کا جرمانہ کر ڈالا۔ میڈیا سے گفگو کرتے ہوئے کامران اکمل نے کہا کہ وہ دوران ڈرائیونگ اہم کال سن رہے تھے، انہوں نے اپنی غلطی تسلیم کی اور کہا قانون کا احترام کرنا ہر شخص کا فرض ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا عمر اکمل کے ساتھ جو وارڈن کیا وہ پوری دنیا نے دیکھا تھا۔بڑے بھائی نے بڑا ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان کے خلاف عمر اکمل کی بڑی اننگز سے ثابت ہو گیا کہ وہ بڑے کھلاڑی ہیں۔
تبصرے بند ہیں.