Latest National, International, Sports & Business News

ایشیا کپ: پاکستان نے افغانستان کو 72 رنز سے شکست دیدی

ایشیا کپ میں پاکستان نے افغانستان کو 72 رنز سے شکست دیدی۔ عمر اکمل کی کمال اننگز نے لاج رکھ لی۔ 72 رنز کی بڑی جیت گرین شرٹس کو بڑا پوائنٹ دلا دیا۔ بونس پوائنٹ کے ساتھ پاکستان پانچ پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست آ گیا جبکہ سری لنکا اور بھارت ایک ایک میچ جیت کر چار چار پوائنٹ حاصل کیے ہوئے ہیں۔

فتع اللہ: (دنیا نیوز) بنگلہ دیش کے (Fatullah) اسٹیڈیم میں افغانی کپتان نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا۔ قومی ٹیم کو پہلا نقصان 55 رنز پر ہوا جب اوپنر شرجیل خان 25 رنز پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ شرجیل گئے تو حفیظ بھی نہ رہے۔ احمد شہزاد نے پچاس رنز بنا کر سہارا دیا اور داد وصول کی۔ مصباح الحق جیسے آئے ویسے ہی چلے گئے، کھاتہ بھی نہ کھول سکے۔ صہیب مقصود نے تیرہ رنز کا اضافہ کیا۔ شاہد آفریدی کا آنا صرف بوم بوم تھا۔اس موقع پر عمر اکمل نے مرد بحران بلکہ مرد میدان بنتے ہوئے شاندار سنچری اسکور کی۔ انہوں نے 102 رنز کی شاندار ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ دو سو انچاس رنز کا ہدف ملنے پر افغانستان کی طرف سے محمد شہزاد اور نور علی زردان اوپننگ کے لیے میدان میں آئے۔ افغان ٹیم کو بتیس رنز کا آغاز ملا۔ جارحانہ بیٹنگ کے ماہر محمد شہزاد 9 رنز بنا کر نو دو گیارہ ہوئے انہیں عمر گل نے اپنی نپی تُلی بولنگ کا شکار کیا۔ نور علی کا ففٹی بنانے کا خواب سعید اجمل نے چکنا چور کیا پھر اصغر کے چالیس اور نوریز منگل کے پینتیس رنز نے میچ میں کچھ جان ڈالی لیکن خود بے جان ہو گئے۔ کپتان محمد نبی ٹوٹل میں صرف پندرہ رنز کا اضافہ کر سکے ان کی وکٹ گر جانے سے ٹیم کا مورال بھی گر گیا۔ پوری ٹیم ایک سو چھہتر رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ محمد حفیظ نے تین شکار کیے۔ عمر گل اور سعید اجمل کے ہاتھ دو دو وکٹیں لگیں۔

تبصرے بند ہیں.