Latest National, International, Sports & Business News

لائف انشورنس، سینٹرلائزڈ انفارمیشن شیئرنگ سسٹم بنایاجائیگا

اسلام آ باد: سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے لائف انشورنس انڈسٹری میں قائم کمپنیوں کے مابین معلومات کے تبادلے سے متعلق ریگولیشن کا مسودہ عوامی آرا جاننے کے لیے پیش کر دیا ہے جس کا مقصد پالیسی ہولڈرز کے سرمائے کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔ جمعہ کو جاری کردہ اعلامیے کے مطابق سینٹرل ڈپازٹری کمپنی (سی ڈی سی) لائف انشورنس اور تکافل کمپنیوں کے ایجنٹوں اور پالیسی ہولڈرز سے متعلق سینٹرلائزڈ انفارمیشن شیئرنگ کا سسٹم قائم کرے گی، لائف انشورنس سیکٹر میں کام کرنے والی تمام انشورنس کمپنیاں اس اہم انفارمیشن ڈیٹا بیس تک رسائی حاصل کر سکیں گی، انشورنس سیکٹر کے لیے انفارمیشن شیئرنگ سینٹر کا قیام سیکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کی جانب سے کی جانے والی اصلاحات کا حصہ ہے۔جس کا مقصد انشورنس کے شعبے میں جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی کے استعمال کو بڑھانا اور شفافیت قائم کرنا ہے، سینٹرلائزڈ انفارمیشن شیئرنگ ایس ای سی پی کی جانب سے پاکستان کے انشورنس سیکٹر میں اصلاحات متعارف کوانے کے لیے قائم کی گئی کمیٹی کی سفارش پرقائم کیا جا رہا ہے جس کا مقصد بیمے کی اقساط اور منافع کی ادائیگیوں میں شفافیت قائم کرنا اور بوگس انشورنس کلیم کی روک تھام ہے۔

تبصرے بند ہیں.